تالی دونوں ہاتھوں سے بجتی ہے
- التفاصيل
- پڑھنے والوں کی تعداد : 291
سبین اپنے لیے سست، کاہل ،فضول خرچ، بے عقل، غیر ذمے دار، جذباتی، جیسے کئی القابات ایک ساتھ اپنی ذات کے لیے برداشت نہ کر سکی۔ اس کے صبر کا پیمانہ لبریز ہونے کے بعد پھٹ پڑا اور دانش کے ساتھ جھگڑتے ہوئے صاف کہہ دیا کہ جب سے تمہاری ماں اس گھر میں آئی ہے، اس گھر کا سکون تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔ دانش اپنی ماں کے لیے سبین کی زبان سے ایسے الفاظ برداشت نہ کر سکا اور غصےمیں اٹھ کر دو تین تھپڑ اس کے چہرے پر جڑ دیے
نبیلہ شہزاد