اپنے صبح و شام پرنظر ایک نئے زاویے سے
- التفاصيل
- پڑھنے والوں کی تعداد : 191
تحریر: افشاں نوید
انتخاب : اہلیہ ناظم الدین
سپر مال سے نکلتے ہوئے بیٹی بولی: "امّی جب میں پاکستان آتی ہوں تو لگتا ہے کہ یہاں پہ تو مالز میں صرف خواتین کے کپڑے ہی فروخت ہوتے ہیں۔ بیرون ملک تو مال میں چند دکانیں کپڑوں کی ہوتی ہیں اور باقی دنیا بھر کی چیزیں۔۔ لیکن یہاں تو کپڑوں سے شروع ہو کر کپڑوں پر ہی شاپنگ مال ختم ہو جاتے ہیں۔ ہر ٹرپ پر نت نئے برینڈز۔۔۔۔