پیارے ابو جان کے نام

سمیہ عثمان
پیارے ابو جان !میرے وہم وگمان میں بھی نہ تھا، کہ آپ اتنی جلدی مجھے داغ ِ مفارقت دے جائیں گے۔ آپ کیوں مجھے اس ظالم دنیا کے رحم و کرم پر چھوڑ گئے ؟یہ جانتے ہوئے بھی، کہ "یہ دنیا کسی کو جینے نہیں دیتی"۔

مزید پڑھیے۔۔

پانی

فہیمہ احمد کراچی
اللہ تعالیٰ کی ہزار نعمتوں میں سے پانی ایک بہت بڑی نعمت ہے پانی اللہ تعالیٰ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے اس لئے ہمیں پانی کو بے جا ضائع نہیں کرنا چاہئیے پینے کے لئے اتنا ہی بھرنا چاہیے جتنا پینا ہو اگر کوئ اس کا بے جا استعمال کر رہے ہوں تو انہیں روکنا چاہیے پانی پینے کی بھی سنتیں ہیں ہمیں اس پر عمل کرنا چاہیے-پانی دائیں ہاتھ سے پینا چاہیے کیونکہ بائیں ہا تھ سے شیطان پیتا

مزید پڑھیے۔۔

میں مضبوط ہوں

فاطمہ مفتی محمد حنیف

ہر منظر دوسرے منظر سے زیادہ خوفناک ہے۔ہر کہانی پہلی کہانی سے زیادہ ہولناک ہے۔ ہر تصویر دوسری تصویر سے زیادہ غمناک ہے۔ہر لاشہ دوسرے لاشے سے زیادہ مسخ ہے۔ ہر زخم دوسرے زخم سے زیادہ دردناک ہے۔ہر روز کا ظلم پچھلے دن کے ظلم سے زیادہ شدید ہے۔ ہر شب گزشتہ شب سے زیادہ خطرناک ہے ۔امید ہے کہ تھک چکی ۔ امن کی آرزو ہے کہ جل چکی ۔نہ دن کی روشنی ڈھارس بندھاتی ہے۔ نہ شام کی خنکی سکون دیتی ہے، زندگی کو زندگی کی تلاش ہے۔ آزادی کس قدر گراں شے ہے، یہ اپنے عوض ہر قیمتی متاع کی قربانی مانگتی ہے۔۔۔۔

مزید پڑھیے۔۔

لاڈلا

فریحہ معراج

شیکا ،معمولی پڑھا لکھا گاؤں میں رہنے والا اپنی ماں کا لاڈلا سپوت تھا۔کچھ عرصہ کام دھندا تلاش کرنے اور مایوس ہونے کے بعد گھر میں بے کار بیٹھا رہتا تھا۔ گو کہ کوئی بری عادت نہ تھی تاہم کوئی خوبی بھی نہ تھی۔ بوڑھی ماں گھر کے کام بھی دیکھتی اور باہر کے بھی۔حالات سے پریشان ماں نے بیٹے کی نوکری کے لیے خود ہی ہاتھ پاؤں مارنے شروع کر دیے لیکن شیکا جہاں بھی گیا کچھ ہی دن میں نکالا گیا یا خود چھوڑ آیا پہلے جمعہ کی نماز کے لیےچلا جاتا تھا رفتہ رفتہ وہ بھی ترک ہوا۔ سارا دن چارپائی توڑتا رہتا ، کھاتا پیتا پھر سو جاتا۔

مزید پڑھیے۔۔

وہ ایک دن

سمیہ عثمان

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ اس دن صبح ہی سے سورج آگ برسا رہا تھا ۔گرمی اپنا ریکارڈ توڑ چکی تھی۔ گرم گرم ہوائیں چل رہی تھیں ۔لوکے تھپیڑے جب جسم کو لگتے، تو یوں محسوس ہوتا گویا پورا بدن آگ میں جھلس رہا ہو۔ زمین ایسے تپ رہی تھی جیسے اس پر انگارے رکھ دیے گئے ہوں۔ لوگ سر سے پاؤں تک پسینے میں شرابور گھروں میں محبوس ہو کر رہ گئے کہ اس غضب کی گرمی اور لو کے تھپیڑوں سے بچ سکیں۔ سڑکیں ویران سنسان، کہ جیسے یہاں کوئی بستا ہی نہ ہو۔ انسان تو انسان بے زبان جانور بھی اس گرمی سے لاچار تھے۔ یہ ایک عذاب ہی تو تھا، جس کے بارے میں ارشاد نبوی ہے۔"بے شک گرمی کی شدت جہنم کی لو میں سے ہے۔"

مزید پڑھیے۔۔

تھوڑی سی ہمت

وہ بچپن جنہیں شرارتوں کی نذر ہونا تھا، جس میں ایک بچے کی تربیت ہونی تھی ، ادب کرنا سیکھنا تھا اسی بچپن میں اس نے سیکھا تو بس یہ کہ کسی شخص سے ملنے کے بعد اس کے بارے میں گفتگو کرنا اہم ترین موضوع ہے ، جس میں صرف اور صرف اس کی بری عادتوں کو بیان کیا جائے، اس بات کا مشاہدہ کرنے کی صورت یہ ہے کہ تین بچوں کو ساتھ دیکھیں پھر ان میں سے ایک اٹھ کر جائے تو باقی دو اس کے بارے میں تبادلۂ خیال کرنے لگ گئے ہیں ، اگر ایسا مشاہدہ آپ کو نہ ہو (اور خدا کرے نہ ہی ہو) تو مبارک ہو وہ بچے اس مصیبت سے محفوظ ہیں۔
مریم رحمن

مزید پڑھیے۔۔

مکافات عمل

عائشہ کفایت اللہ
آمنہ یونی کی لائبریری میں بیٹھی کسی آرٹیکل کا مطالعہ کر رہی تھی۔اتنے میں اس کی دوست فروہ اس کے پاس آئی اور اسے کہا؛تم یہاں بیٹھی ہو، میں تمھیں پوری یونی ورسٹی میں ڈھونڈ رہی ہوں۔آمنہ نے پوچھا،کیوں ڈھونڈ رہی ہو۔خیریت ہے؟فروہ نے کہا کہ نیچے نوٹس بورڈ پر رزلٹ شیٹ لگ چکی ہے۔آمنہ فوراً اٹھی اور نیچے فلور کی جانب بڑھی ۔اسے رزلٹ کا بڑی شدت سے انتظار تھا ۔

مزید پڑھیے۔۔

تہجد کا سجدہ

فاطمہ مفتی محمد حنیف لاکھاروڈ،نوشہرو فیروز
وہ دعائیں سنتا ہے، آہ وزاری کو رائیگاں نہیں جانے دے گا۔ تم اپنے مسائل کی الجھی گتھی کسی روز اس کی رحمت سے سلجھتا پاؤگی۔ خواب میں گونجتی ان آوازوں سے وہ چونک کر اپنے ارد گرد نظریں گھماتی بیدار ہوئی۔ ابھی صبح صادق کی سفیدی کی اوڑھنی فلک نے نہیں اوڑھی تھی۔ اس کے قدم منٹوں کی مسافت لمحوں میں طے کرتے بیت الخلا کی طرف جارہے تھے۔ مختلف سمتوں سے آتی اللہ مان جائیے،

مزید پڑھیے۔۔

شکر کا بدلہ

اہلیہ سلیمان
"اور جب تمہارے رب نے خبردار کیا کہ اگر تم شکر ادا کرو گے البتہ میں ضرور باضرور تم کو زیاده دوں ااور اگر تم نافرمانی کرو گے تو بے شک میرا عذاب سخت ہے۔" وه سوره ابراہیم کی تلاوت کرتے ہوئے اس آیت پر پہنچی تو اس کے ذہن میں خیال آیا، اور وه خود کلامی کے سے انداز میں کہنے لگی:

مزید پڑھیے۔۔

اللہ تعالی کن لوگوں سے محبت کرتے ہیں؟

:" بیٹا عالیہ شاید اب آپ اسکول نہ جا سکو کیوں کہ اس مہینے میں آپ کی فیس نہیں دے سکتا، میں نے جو پیسے آپ کی فیس کے لیے اکٹھے کیے تھے ان سے میں آپ کی والدہ کی دوائیں خرید کر لایا ہوں اب میرے پاس اور پیسے نہیں ہیں کہ میں آپ کے اسکول کی فیس دے سکوں
روحِ محمد سکھر

مزید پڑھیے۔۔

کون سی 2آوازوں پر لعنت کی گئی ہے

جس شادی کے موقع پر دین کو یتیم بناکر دھکے دے کر گھر سے نکال دیا جاتا ہے اسی شادی میں بھنگی اور بھنگن کو راضی کیا جاتا ہے ۔دھوبی دھوبن کو راضی کیا جاتا ہے۔اسی شادی میں اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کو ناراض کیا جاتا ہے ۔کیا ایسی شادی خیروبرکت کا باعث ہوگی ۔؟؟

مزید پڑھیے۔۔

بدعت سراسر گمراہی ہے

بنت افتخار
شمع آنٹی کافی عرصے سے ساتھ والے مکان میں رہ رہی تھی۔ دیکھنے میں تو ٹھیک تھیں، مگر ان کے بارے میں عجیب خبریں آئے روز سننے کو ملتی رہتی تھیں کہ عجیب باتوں پہ یقین رکھتی ہیں ۔ جیسے ہی آج سورج طلوع ہوا، پہلا سامنا انہیں سے ہو گیا ۔ کوثر نے مروتاً پوچھ لیا ۔"کیا حال ہیں؟"

مزید پڑھیے۔۔

14 اگست کی صبح

بنت عبد الغفار سرگودھا
اللّٰہ اکبر، یہ کیسا سماں ہے؟صبح سے ہی ہر طرف سے "پاں پاں" کی آوازیں گونج رہی ہیں۔ ہر گلی، ہر محلہ، ہر شہر ان صوتی آوازوں سے آلودہ ہے۔والدین کے منع کرنے کے باوجود بچے ضد کر کے "باجا" لیتے ہیں۔کیا ہمارے آباء نے ایسی صبح کے خواب دیکھے تھے؟

مزید پڑھیے۔۔

حکومتِ سندھ کا بچوں کو موسیقی سیکھانے کا فیصلہ۔۔۔۔ صحیح یا غلط؟

بیگم سیدہ ناجیہ شعیب احمد، کراچی
حکومت نے مغربی آقاؤں کی خوشنودی کے لیے اسکولوں کے معصوم بچوں کو موسیقی کے ساز سکھانے کے لیے موسیقی کے اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ہم حکومتِ سندھ کے اس غیر اسلامی فیصلے کی پُر زور مذمت کرتے ہیں۔ تعلیمی مقامات پر غیرنصابی سرگرمیاں ضرور ہونی چاہیے لیکن موسیقی کو نصاب کا حصہ بنانا درست نہیں ہے۔ اسے کسی صورت نافذ نہیں ہونا چاہیے۔

مزید پڑھیے۔۔

گرمیوں کی چھٹیوں کے مزے

نصرت پروین انصاری کراچی
گرمیوں کی تعطیلات ہماری زندگی میں بےحد اہمیت رکھتی ہیں ۔ہم ان تعطیلات سے بھرپور محظوظ ہونے کے لیے متعدد پروگرام بناتے ہیں کہ فلاں کے گھر ملنے جائیں گے ، فلاں خالہ،ماموں یا چچا کے گھر کچھ دن رہ کر آئیں گے ، گھر میں کچھ سلائی کے منتظر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ، صبح سویرے ضرور قریبی پارک میں جا کر چہل قدمی اور ورزش کے ذریعے صحت بہتر کریں گے اور اس سال گرمی کی چھٹیوں میں پہاڑی علاقوں کی سیر اہلِ خانہ سمیت کریں گے مگر وائے افسوس!

مزید پڑھیے۔۔