میری ساس امی

حد کر دی تم نے.... ارے وہ ہری مرچوں کی چٹنی علاحدہ سے بنا کے تو رکھی تھی بہو نے، ساتھ میں رائتہ سلاد سب کچھ تھا اور تمہارے میاں کو چٹ پٹے ہی نہیں لگے... جاؤ بی بی! خود اپنے گھر جا کر میاں کو مرچوں کے کباب بنا کر کھلا دینا

ام محمد سلمان

یہ ان دنوں کی بات ہے جب میری شادی کو تین چار سال ہی ہوئے تھے۔ عیدالاضحیٰ کا موقع تھا اور عید کا تیسرا دن تھا جب میری دونوں بڑی نندوں نے مع اہل و عیال عید ملنے آنا تھا۔

مزید پڑھیے۔۔

ماں

شاہدہ ناز

 اللہ تعالیٰ نے کائنات میں جتنے رشتے بنائے ہیں،ان میں ماں کا رشتہ  سب سے عظیم تر ہے۔

ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی محبت و عظمت اور قربانیوں کو لفظوں میں بیان کرنا چاہو تو گویا سمندر کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے۔

مزید پڑھیے۔۔

گھر بنتے ہیں ذرا محنت سے

(آخری حصہ )

 شادی کے سترہویں دن دولہا اپنی دلہن کو اس کی ماں کے ہاں تب تک کے لیے چھوڑ کر گیا تھا جب تک وہ سب کچھ اچھی طرح سیکھ نہیں جاتی۔

 بنت مسعود

شیراز جیسے شریک سفر کو پاکر نرمین بہت خوش تھی۔اس کی ساس اور جیٹھانی عالیہ دونوں ہی اس کا بہت خیال رکھتی تھیں۔صفائی کے لیے ماسی آیا کرتی تھی۔کھانا ساس اور جٹھانی مل کر بناتی تھیں۔سب کچھ بہت اچھا چل رہا تھا کہ شادی کے تقریبا دو ہفتے بعد ساس نے نرمین سے ویسے ہی کبابوں کی فرمائش کردی جو وہ ان کے یہاں کھاکر آئی تھیں۔اور ساتھ شیرخورمے کی۔۔۔اس دن اس کی بڑی نند  میکے آئی ہوئیں تھی۔نرمین کے تو وہم و گماں میں بھی نہ تھا کہ اسے اتنی جلدی کچن کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

مزید پڑھیے۔۔

جنت کا دروازہ

کیا کہوں بابا ،ابا جان ،ابو جی، والد صاحب ،ابو جان ہر لفظ اپنی ہی چاشنی  میں لپٹا ہوا ہے ہر لفظ کی ہر رشتے کی اپنی مٹھاس ہے زندگی میں ہر رشتہ اپنی خوبصورتی سے ہماری زندگیوں میں رنگ بکھیرے ہوئے ہیں۔

انعم عنایت

میں نے آسمان  پر چمکتے ہوئے  ستارے دیکھے ہیں

مزید پڑھیے۔۔

باپ

میں فخر سے کہہ سکتی ہوں میرے ابا جان دنیا کے بہترین والد ہیں۔

روبینہ عبد القدیر

مریم مدرسے سے پڑھ کر آئی تھی، جیسے ہی گھر میں داخل ہوئی تو امی جان نے محبت سے گلے لگایا اپنے پاس بٹھایا، اور ٹھنڈا پانی دیا۔ جب حواس کچھ بحال ہوئے تو اس نے دیکھا اندر کمرے میں ابا جان بھی بیٹھے ہوئے تھے۔ آج مدرسے میں باجی نے بتایا تھا کہ جب گھر میں داخل ہوں تو سب کو سلام کیا کریں،

مزید پڑھیے۔۔

پر سکون گھرانے کے راز

اکثر مرد اپنی بیویوں سے محبوبہ جیسی محبت اور دل داریاں چاہتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک ماں جیسا احساس اور شفقت بھی  چاہتے ہیں

روبینہ  قریشی

کیا آپ جانتے ہیں ہر باعزت  اور  پرسکون گھر   کی بنیادوں میں ایک عورت کی عزت نفس، خودداری اور  انا کی لاش  تو  دفن ہوتی ہی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ ایک مرد کی بردباری اور تحمل کا بھی حصہ ہوتا ہے-

مزید پڑھیے۔۔

بیماروں اوربزرگوں کو کیسے نہلائیں؟

ہمارے ہاں بہت برا کام یہ ہوتا ہے کہ معصوم بچوں کے ستر کا خیال نہیں رکھا جاتا اور اسی طرح اکثر گھروں میں بزرگوں کے ستر کی حفاظت پر بھی خاص دھیان نہیں دیا جاتا

فرح رضوان

طہارت نصف ایمان ہے، ساری عمر اس بات کا درس اپنے قول و فعل سے دینے والے بزرگ،کبھی  صحت کے مسائل کی وجہ سے  اس نہج پر  پہنچ جاتے ہیں کہ پھر وہ خود سے غسل کر بھی نہیں پاتے اور بعض اوقات کسی وجہ سے وہ نہانے سے کترانے بھی لگتے ہیں ۔

مزید پڑھیے۔۔

گھر بنتے ہیں ذرا محنت سے قسط نمبر 1

"دیکھو حبہ۔۔۔یہ دنیا ہے۔یہاں ہر انسان دوسرے سے مختلف ذہن رکھتا ہے اختلافات ہر جگہ ہوتے ہیں۔پر تم بہت حساس ہو ہر بات۔۔۔ہر رویے کو سر پر سوار کرلیتی ہو۔اتنا مت سوچو کہ وہ یہ کرتا ہے ہے یا کس نے کیا نہیں کیا

بنت مسعود احمد

"یہ جو آپ کی بہن ہے نا ! وہ حد درجہ کام چور اور نکمی لڑکی ہے۔اسے میرا ذرا بھی احساس نہیں کہ میں اکیلی جان کیا کیا کررہی ہوں، مجال ہے جو ہاتھ بٹادے ،بچوں کے ساتھ میں گھن چکر بنی رہتی ہوں اور یہ یا تو  لیٹی رہتی ہے یا پھر ایسی لاتعلق بن جاتی ہے جیسے جانتی تک نہ ہو۔عجیب خود غرض اور بے حس لڑکی ہے۔"حبہ نے نند پر آیا سارا غصہ شوہر پر اتار کر دل کا بوجھ ہلکا کرنا چاہا۔شوہر نامدار آنکھیں موندے ساری کتھا سنتے رہے مگر منہ سے جواباً ایک جملہ تسلی تک کا نہ نکلا۔

مزید پڑھیے۔۔

میرے شریک حیات

کبھی اداس ہوئے یا رونے کا دل چاہا تو فوراً وجہ پوچھ کر ہمیشہ مثبت پہلو سمجھایا۔دلاسا دیا۔زخموں پر پھاہا رکھا۔کبھی کسی بات پر ناراض ہوئے تو منانے میں پہل ہمیشہ انہی کی طرف سے ہوتی

یسریٰ فیصل

ہماری شادی کو ماشاء اللہ سولہ سال ہوگئے ہیں۔کیسے اتنے برس بیت گئے،پتا ہی نہ چلا۔آج جب میں اپنے شریک سفر کےبارے میں لکھنے بیٹھی ہوں تو سوچتی ہوں کہ اللہ تعالیٰ نے مردوں کو قوام اسی لیے بنایا ہے کہ وہ گرمی ہو، دھوپ ہو، سخت سردی ہو یا بارش ہو، موسموں کی سختیوں کو جھیل کر اپنے عیال کی کفالت کی ذمے داری  بحسن و خوبی ادا کرتے ہیں۔

مزید پڑھیے۔۔

کیمیاگری کا ہنر! (آخری حصہ)

اوہو اب کون بھابھی بولے اور نہ ہی آپ جناب!

میں تو بس تم بولوں گا اور تمھارا زبردست سا نِک نیم رکھوں گا۔۔۔مشعل سے مِش کیسا رہے گا ؟ اعلٰی نا!لیکن بس میسجز پر سب کے سامنے نہیں!!

  مہوش کرن

 "یا اللٰہ رحم کر دے، میرے مالک میری محبت میں کہاں کسر رہ گئی " وہ جائے نماز پر روتی روتی خود سے اور اللٰہ سے سوال کر رہی تھیں۔

مزید پڑھیے۔۔

میرا ایک سوال ہے !!!

وہ عورت جو آپ کی ساس ہے اس نے ایک پلا پلایا بچہ پڑھا لکھا کر اچھا صحت مند آپ کے حوالے کیا ہے ،  کیا وہ بالکل ہی دستبردار ہوجائے اپنی ممتا سے

حنا سہیل جدہ سعودی عرب

آج کل ایک عجیب رحجان ہوگیا ہے مردوں کے ظلم کے خلاف لکھ دو یا سسرال والوں کے ظلم کے خلاف لکھو تو پوسٹ پر فورآ رش لگ جاتا ہے ساری مظلوم قوم نکل کر اپنے آنسو بہانا شروع ہوجاتی ہے ، میرا ایک سوال ہے کیا دنیا کے سارے مرد ظالم اور عورتیں مظلوم ہیں کیا؟ اور کیا سارے سسرال والے اتنے ہی ظالم ہیں؟

مزید پڑھیے۔۔

کیمیا گری کا ہنر ! (پہلا حصہ )

آپ میرے اور میرے شوہر کے درمیان میں ہرگز مت آئیں، آپ ہمارا رشتہ خراب کر رہی ہیں، آخر آپ چاہتی کیا ہیں !!! کوئی اور نہیں ملا آپ کو، میرا معصوم شوہر ہی رہ گیا تھا، اپنے شوہر کو کھا گئیں اب طہ پر ہاتھ صاف کریں گی

مہوش کرن

 "وہ لوگ اگلے پیر کو حج کرنے جا رہے ہیں، آج ہی ویزا لگ کر آیا ہے، تو تم ذرا فون کر کے بات کر لینا اور نبیل کی چھٹی والے دن وہاں ملنے چلیں گےاللٰہ ساتھ خیریت کے لے جائے اور عبادتیں قبول کرئے، بڑے خوش قسمت ہیں پورا گھر جا رہا ہے۔ بھائی صاحب، آپا، طہ، ثنا اور بچے بھی۔۔۔ماشاءاللٰہ سے دیکھو تو۔۔۔۔!!!"

مزید پڑھیے۔۔

میاں بیوی یا سمجھوتا ایکسپریس

مرد عموما دن بھر  غائب رہنے کے بعد جب گھر میں داخل ہوتے ہیں تو بھی انہیں   دجالی منے سے فرصت نہیں ہوتی، ایسے میں اگر آپ کی بیوی آپ کے لیے تیار ہوئی ہو اور آپ نے اسے نظر انداز کر دیا تو بتائیے کہ یہ عورت آئندہ کس کے لیے تیار ہوگی اور کیوں کر ہوگی؟

 محمد حمزہ صدیقی

کہنے کو تو مرد کی ساری دوڑ دھوپ اپنے بیوی بچوں کے لیے ہے، گھر کی دال روٹی کا انتظام کرنے کے لیے فکرِ معاش میں سرگرداں مرد کے پیش نظر اپنے بیوی بچے ہی ہوتے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی یہ سوال بہت اہمیت رکھتا ہے کہ مرد کی زندگی میں اس کے بیوی بچے کہاں ہیں؟ یہ سوال ایک بار پھر دہرا لیجیے :

مزید پڑھیے۔۔

رب کی رضا

وقت نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ بڑوں کی  خوشی اور رب کی رضا میں راضی ہونے والے کبھی شرمندہ نہیں ہوتے کہ بے شک اللہ کے فیصلے ہماری خواہشوں سے بہتر ہوتے ہیں

 آمنہ نور

 السلام علیکم خالہ !!!

انعم نے چائے کی ٹرے تپائی پر رکھتے ہوئے رابعہ خالہ کو سلام کیا۔

مزید پڑھیے۔۔

ماں بیٹی یا ساس بہو

 آئیں دوسروں کی زندگی آسان بنائیں، خوش رہیں اور دکھ درد بانٹیں۔

اندھیروں کا شکوہ کرنے کی بجائے اپنے حصے کی شمع جلا ئیں

مہوش کرن
”کیا ہوا بھئی! کیا آج کچھ کھانے کو نہیں ملے گا، اتنی شدید بھوک لگ رہی ہے۔“ بولتے پوچھتے وہ خود ہی کچن میں چلی آئی۔ کچن تو خالی تھا مگر چولہے پر چڑھی دیگچی، دھواں اور خوشبو پھیلا رہی تھی۔

مزید پڑھیے۔۔

گھرہستن

ارےولید مارکیٹ میں نئی امی کب لا رہو ہے؟امی تو امی یہاں تو ہر سال نئے بہن بھائی متعارف کروائے جا رہے ہیں

بیگم سیدہ ناجیہ شعیب احمد

 ولید: ”امی! آپ کچھ بولتی کیوں نہیں ہیں، یہ میں کیا سن رہا ہوں۔ بابا نے پھر شادی کر لی، حد ہوتی ہے برداشت کی، بابا نے یہاں یتیم خانہ کھولنے کا ٹھیکا لے رکھا ہے، چلیں آپ میرے ساتھ اس جہنم سےباہر نکلیں."

مزید پڑھیے۔۔