میرے صحن کا گلاب

گلاب صاحب کو شاید ہم پسند نہیں یا وہ بہت حساس ہیں، مجھے الوداع کہہ جاتے ہیں۔۔ مگر میں بھی ہار نہی مانتی ایک گلاب جاتا ہے تو دوسرا اس کی جگہ مسکرا رہا ہوتا ہے

لائبہ عبد الستار میر پور خاص

کچھ چیزیں انسان کو پسند ہوتی ہیں اور پھر پسند سے بڑھ کر محبوب ہو جاتی ہیں مجھے بچپن میں پھول بہت پسند تھے گھر کے سامنے بہت ہی دلکش و حسین پارک تھا پھر گھر میں بھی چند گملے رکھ لیے گئے پھر رفتہ رفتہ بڑے ہوئے، گھر بدلا ، عمر بڑھی ، سوچ بدلی ، مقاصد بنے، مزاج میں سنجیدگی کی آمد ہوئی، سب کچھ بدلا مگر وہ ایک پسند اب پسند سے بڑھ کر محبوب بن گئی فرق یہ ہوا بچپن میں پھول ہاتھوں میں پسند تھے اب پتیوں سے بھرپور ٹہنی پر  دلکش لگتے۔۔

مزید پڑھیے۔۔

نبی کا ہر اک پیام خوشبو،نبی کا سارا نظام خوشبو

جمیل الرحمن عباسی

مِرے پیمبر کا نام خوشبو،مرے پیمبر کا کام خوشبو

مرے پیمبر کی صبح خوشبو،مرے پیمبر کی شام خوشبو

قدم بھی خوشبو،نگاہ خوشبو،نبی کی شادی بیاہ خوشبو

مزید پڑھیے۔۔

غزل

ارسلان اللہ خان

تم اگر مجھ سے پیار کر لیتے

زندگی خوش گوار کر لیتے

کاش میں الودع نہیں کہتا

کاش تم انتظار کر لیتے

تم نے مانی بھی تو رقیبوں کی

تم مرا اعتبار کرلیتے

اک اشارے پہ آپ کے ہم تو

جان اپنی نثار کرلیتے

کاش وہ اپنے ہم نواؤں میں

ارسلاں کو شمار کرلیتے

انتخابِ محمود بن عرفان

٭نگاہِ یار کے پھرتے ہی ہم سے اے آتش

زمانہ پھر گیا ،چلنے لگی ہوا اُلٹی

                                        (آتش لکھنوی )

 

سب صنعتیں جہاں کی آزاد ہم کو آئیں

پر جس سے یار ملتا ایسا ہنر نہ آیا

                                       (آزاد ، فقیر اللہ )

مزید پڑھیے۔۔