ام التراب، کراچی

وہ کہتے ہیں ناں زبان سے ہوئی بات اور کمان سے نکلا ہوا تیر واپس نہیں آتا۔کچھ وقت پہلے تک اس میں تیسرا جملہ ہم ایڈ کرسکتے تھے کہ موبائل سے نکلا ہوا میسیج ڈیلیٹ نہیں ہوسکتا

مگر جب سے زنگر برگر (مارک زکر برگ) نے ٹیلی گرام کی مقبولیت دیکھی تو فورا ہی واٹس ایپ خرید کر اس کے فیچرز کی نقل شروع کردی اور تب سے یہ جملہ بھی ختم ہوگیاکہ جوں ہی کوئی میسیج/ تصویر یا ویڈیو غلطی سے سینڈ ہوجائے، فورا ڈیلیٹ فار ایوری ون کردیا۔

پچھلے ورژن تک اس کی مدت آدھے گھنٹے کی ہوا کرتی تھی، مگر اب۔۔۔۔۔۔ ایک لمبیییییی مدت دے دی گئی کہ بھائی صاحب! جتنی غلطیاں کرنی ہیں، کرلو، بعد میں جب پچھتاوا ہو تو ڈیلیٹ کردینا۔مگر زنگر صاحب!!! آپ بھول گئے کہ ہم بھی پاکستانی ہیں اور جگاڑ لگانے میں ہمارا کوئی مقابل نہیں،سو ہم بھی اسکرین شاٹ لے لیتے ہیں اور پھر دھات کے وہی تین پات۔ بات جو نکلی منہ سے، واپس نہیں آئے گی۔

اسکرین شاٹ کا زمانہ ہے بھئی

کرلو مزےےےے