نمی کی مناسب مقدار جلد کو میسر نہ ہو تو وہ خشک ہو جاتی ہے،نیز
منفی سوچیں، منفی رویے اور منفی عادات بھی جلد پہ بُرا اثر ڈالتی ہیں
لطافت
ہماری جلد کو کم عمر، نرم وملائم اور خوبصورت نظر آنے کے لیےنمی کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اگر کسی وجہ سے نمی کی مناسب مقدار جلد کو میسر نہ ہو تو وہ خشک ہو جاتی ہے۔تجربہ ہے کہ اگر خشک جلد کی مناسب دیکھ بھال نہ کی جائے تو وقت کے ساتھ ساتھ جلد خراب اور جھریوں سے بھر جاتی ہے۔
٭سب سے پہلے انسان کو جلد بہتر رکھنے کے لیے اپنی خوراک کا خیال رکھنا بہت ضروری ہے.
٭مناسب اور قدرتی خوراک جلد کی خوبصورتی کی ضامن ہے. اس کے علاوہ منفی سوچوں، منفی رویوں اور منفی عادات سے خود کو بچانا بھی جلد کی بہتری کا بہت پر اثر سبب ہے.
اب آتے ہیں اس طرف کہ گھریلو اشیاء کے استعمال سے ہم کیسے اپنی جلد کو نم کرکے نرم اور ملائم رکھ سکتے ہیں.
٭قدرتی نمی برقرار رکھنے کے لیے ایک بہترین ماسک پھینٹا ہوا دہی اور شہد کو ملا کر بنایا جاتا ہے۔دونوں اجزاء کو شامل کر کے خوب پھینٹ کر پورے چہرے پر لگائیں اور پندرہ سے بیس منٹ بعد نیم گرم پانی سے چہرہ دھو لیں۔
دہی کا ماسک جلد میں نمی پیدا کرتا ہے، ساتھ ہی رنگت بھی نکھارتا ہے۔چکنی جلد والی خواتین کو چاہیے کہ سردیوں میں جلد کو خوبصورت بنانے کے لیے انڈے کی سفیدی اور لیموں کا ماسک لگائیں ٭انڈے کی سفیدی میں چند قطرے لیموں شامل کر کے اتنا پھینٹیں کہ جھاگ بن جائے۔اب اسے چہرے پر لگائیں اور خشک ہونے کے لیے چھوڑ دیں۔خشک ہونے کے بعد ٹھنڈے پانی سے چہرہ دھو لیں۔نارمل جلد کے لیے ایک حصہ خشک پاؤڈر دودھ او ر ایک حصہ کچی ملتانی مٹی لے کر اس میں زیتون کا تیل ملا لیں،اور پیسٹ بنا کر چہرے اور گردن پر لگائیں۔پندرہ منٹ بعد صاف پانی سے چہرہ دھو لیں۔
٭سردیوں کے لیے ایک بہترین کریم جو میں نے خود بنا کر استعمال کی اوراسے بے حد مفید پایا وہ یہ ہے کہ
تقریباچھوٹا والا آدھا کپ ویزلین لے کر اس کو کانچ یا اسٹیل کے برتن میں رکھ کر اس طرح پگھلائیں کہ کسی برتن میں پانی گرم کریں اور اس گرم پانی پر ویزلین والا برتن رکھ دیں.
جتنی دیر میں ویزلین پگھلتی ہے الگ سے ایک کانچ کے برتن میں 2 چمچ گلیسرین، 2 چمچ ایلوویرا جیل، 2 کیپسول وٹامن ای، ذرا سا کوئی بھی جذب ہونے والا لوشن( خوشبو کے لیے ڈالنا چاہیں تو ڈالیں ورنہ چھوڑ دیں)
ان سب کو ملا کر خوب اچھی طرح پھینٹ لیں.
اور پھر پگھلی ہوئی ویزلین کو اتار کر اس میں جلدی جلدی مکس کرلیں.
اور فورا کسی جار یا کھلے منہ کی شیشی میں بھر دیں.
اب اس کو چہرے،ہاتھ، پیر وغیرہ پر استعمال کرلیں.
یہ بہت بہترین کریم ہے ایک بار بنا لیں پوری سردی نرم و ملائم ہاتھ پیر کے ساتھ گزرے گی إن شاء ﷲ