انتخاب : ام التراب
ریل کے سفر کے دوران میری جب بھی سامنے بیٹھی خاتون سے نظر ملتی تو میں.مسکرا دیتا جب یہ چوتھی بار ہوا تو خاتون بھی مسکرائیں اور کہا، "جب بھی آپ مسکرا کر مجھے دیکھتے ہیں میرا دل کرتا ہے کہ آپ سے ملاقات ضرور کرنی چاہیئے".
یہ سن کر میرا بس نہیں چل رہا تھا کہ کیا کروں؟
فوراً بولا ۔۔
جی ضرور ضرور، جب آپ کہیں، اور کہاں ملنا ہے ؟.
خاتون نے اپنا کارڈ دیا اور کہا میرے کلینک میں....میں ڈینٹسٹ ہوں.
آپ کے دانت میلے کچیلے، ٹیڑھے میڑے اور کالے ہیں. سائیڈ کی دو داڑھوں میں کیڑا بھی لگا ہوا ہے. مجھے لگتا ہے شاید ایک ملاقات کافی نہ ہو لیکن یہ گارنٹی ہے کہ مجھ سے ملاقات کے بعد آپ مسکراتے ہوئے کم از کم اتنے برے نہیں لگیں گے
مہذب خاتون تھیں اسی لیئے صرف "دانت" کے کیڑے کا بتایا