جویریہ شعیب
یو کے انگلینڈ
تم بننا لباس ایک دوسرے کا
جیسے لباس بچاتا ہے
خون منجمد کردینے والی سردی سے
اور لوُ کے گرم تھپیڑوں سے
ویسے تم بھی اک دوجے کو
بچانا زمانے کے سرد وگرم سے
محبتوں، وفاؤں اور بے لوث جذبوں کے ساتھ
تھامے رکھنا ہاتھ
اور جیسے یہ ڈھانپ دیتا ہے
عیب سارے
بنا کسی کو کچھ بتائے
ویسے تم بھی بھلا دینا ناگوار لمحوں کو
بنا ماتھے پہ شکن لائے
اور جیسے لباس دکھاتا ہے
تمھاری خوبصورتی کو
ویسے یہ رشتہ مکمل کردے
تمھاری زندگی کو