میاں بیوی کے بیچ یہ مکالمہ کہیں اکثروں گھروں کا المیہ تو نہیں
حفصہ محمد فیصل
ابھی سختی کا وقت ہے
مزید شہہ مت دیں اسے
بگڑ جائے گا پھر ہاتھ نہیں آئے گا
چھوڑ دو اسے اس کے حال پر
ایسے نہیں چھوڑا جاتا
اس کی تربیت ہماری ذمہ داری ہے
تربیت سختی سے نہیں ہوتی
جہاں ضرورت پڑے وہاں سختی کرنی پڑتی ہے
ہمارا مذہب بھی یہی کہتا ہے
ہر بات میں اپنی منطق لانا تمہارے لیے فرض ہے
گھر میں سکون کا سانس نہیں لے سکتا
آپ کبھی نہیں سمجھیں گے
تم بھی نہیں سمجھو گی
خاموشی!