انتخاب : جمیل الرحمٰن عباسی

چوتھی صدی ہجری کے معروف سیاح اور تاجر سلیمان نے ایک چینی افسر کا قصہ لکھا ہے کہ وہ کسی عربی تاجر کے پاس آیا تو وہ تاجر بار بار  اس چینی افسر کے سینے کو دیکھ رہا تھا جس پر ایک تل تھا اور کپڑوں کے اندر سے وہ تل نظر آ رہا تھا،

عرب سوداگر کو تعجب ہو رہا تھا کہ باوجود کپڑوں کے تل باہر سے کیسے نظر آرہا ہے۔

اس پر افسر نے اپنی آستین کو آگے بڑھا کر عرب تاجر سے کہا کہ

 گن لو، میں کتنے کپڑے پہنے ہوئے ہوں۔ اس نے گنا تو معلوم ہوا کہ چینی افسر نے ریشم کی پانچ اَچکَنیں پہنی ہوئی تھیں ۔لیکن کپڑے اتنے باریک تھے کہ ان پانچ کپڑوں کے اندر سے بھی اس کے سینے پر جو تل تھا وہ باہر سے نظر آ رہا تھا۔ سلیمان نے مزید لکھا کہ بادشاہوں کے یہاں چین میں جو کپڑے استعمال ہوتے ہیں وہ ان کپڑوں سے بھی اعلیٰ ہوتے ہیں ۔

(ہزار سال پہلے)

 تالیف : سید مناظر احسن گیلانی۔

صفحہ  نمبر 130}