ارسلان اللہ خان

تم اگر مجھ سے پیار کر لیتے

زندگی خوش گوار کر لیتے

کاش میں الودع نہیں کہتا

کاش تم انتظار کر لیتے

تم نے مانی بھی تو رقیبوں کی

تم مرا اعتبار کرلیتے

اک اشارے پہ آپ کے ہم تو

جان اپنی نثار کرلیتے

کاش وہ اپنے ہم نواؤں میں

ارسلاں کو شمار کرلیتے