باااا ادب! با ملاحظہ ! ہوشیاااار!
سردیوں کی ریاست کے سلطاااان !
جناب "کینو" اپنی ملکہ "موسمبی" کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں ں ں ں ۔

 شمائلہ شکیل حیدر آباد

باااا ادب! با ملاحظہ ! ہوشیاااار!
سردیوں کی ریاست کے سلطاااان !
جناب "کینو" بادشاہ ملکہ "موسمبی" کے ساتھ تشریف لا رہے ہیں ں ں ں ۔
جی ہاں!  قارٸین!  یہ حقیقت ہے کہ کینو سردی کے موسم میں رنگ بھر دیتا ہے۔  اور موسم سرما کے پھلوں پر حکمرانی کرتا دکھاٸی دیتا ہے۔ یہ  امتیاز اس پہ جچتا بھی ہے۔

جچے بھی کیوں نہ آخر یہ ہمیں شکر فراہم کرتا ہے ، اس سے ہمیں پوٹاشیم ، کاربوہائیڈریٹس اور پروٹین حاصل ہوتے ہیں۔ اس کے خزانوں میں  آٸرن ، کیلشیم ، وٹامن بی اورفاٸبر  بھی پایا جاتا ہے ۔ شاہی تاج کا جگمگا تا کوہ نور اور دفاعی نظام کا ایک اہم کمانڈر وٹامن سی کہلاتاھے۔تو آٸیے جانتے ہیں کچھ "اس" حفاظتی اور دفاعی نظام کے بارے میں۔
ہیلتھ لائن کے مطابق:

​وٹامن سی مدافعتی نظام مضبوط بنانے میں مدد کرتا ہے۔

​ہماری عمر کے ساتھ ہماری یاداشت اور سوچ کی حفاظت کرتا ہے۔

​دائمی بیماریوں کی روک تھام ،ہائی بلڈ پریشر کو منظم، دل کی بیماری اور گھنٹیا کے خطرے کو کم، آئرن کی کمی کو دور،اور خون میں یورک ایسڈ کی سطح کو گرانے میں مدد کرسکتا ہے۔
میو کلینک(mayo clinic )کے مطابق:
"وٹامن سی ایک اینٹی آکسیڈنٹ (antioxidant) ہے۔ جو ہمارے خلیات(cells) کو فری ریڈیکلز (free radicals) کے اثرات سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔تمباکو کے دھویں، سورج اور ایکسرے یا دیگر ذرائع سے ہونے والی تابکاری سے پیدا ہونے والے فری ریڈیکلز دل کی بیماری کینسر اور دیگر بیماریوں میں کردار ادا کر سکتے ہیں"۔
فری ریڈیکلز میٹابولزم (metabolism) کو متاثر کرتے ہیں،انفلیمیشن(inflammation) کا سبب بنتے ہیں،خون کے سفید ذرات (white cells) کو نقصان پہنچاتے ہیں اور ڈی این اے کو damage کرتے ہیں۔
اینٹی آکسیڈنٹ ان تمام نقصانات سے ہمارے جسم کو بچاتے ہیں اور ہماری جلد کو بھی فری ریڈیکلز اور ماحولیاتی آلودگی سے ہونے والے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اینٹی آکسیڈنٹ جلد کی دیکھ بھال کے لئے استعمال ہونے والی مصنوعات کے فارمولوں میں بھی پائے جاتے ہیں کیونکہ ان کے طاقتور اینٹی ایجنگ (antiaging) فوائد ہیں۔
کینو بادشاہ اپنی فیملی کے ساتھ میدان میں آ چکے ہیں۔ پھر کیا خیال ہےان کے خزانوں سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں تو  دیر کس بات کی ہے آ جائیے آپ بھی میدان میں۔