انتخاب: سلمان فہیم کراچی

کرنل صاحب نے یونٹ کے وزٹ کے دوران صوبیدار میجر صاحب کو لے کر میس کا وزٹ کیا اور پوچھا

 "کہ اج میس میں کیا پکا ہے "

صوبیدار میجر  بولے۔"سر آج کریلے پکے ہیں"کرنل صاحب" بولے وااہ اج بہت اچھی سبزی پکی ہے "مجھے بہت پسند ہے "

صوبیدار میجر  کہنے لگے "سر مجھے بھی بہت پسند  ہے جس دن یہ سبزی پکے میں صرف کریلے ہی کھاتا ہوں ساتھ روٹی نہیں کھاتا"

کرنل صاحب گھر گۓ تو وہاں بھی کریلے پکے تھے۔ الغرض کرنل صاحب کو دو دن لگاتار کریلے کھانے پڑے تو چڑ گۓ۔

اگلے وزٹ پر جب کرنل صاحب میس گۓ تو پوچھا کیا پکایا ہے تو صوبیدار میجر صاحب جوش سے بولے سر کریلے پکے ہیں۔

کرنل صاحب کو غصہ آگیا کہنے لگے یہ واہیات سبزی آج پھر پکاٸی ہوٸی ہے

صوبیدار میجر صاحب بولے "سر الله سمجھاۓ ان میس والوں کو مجھے کرلے ذرا بھی اچھے نہیں لگتے"

کرنل صاحب حیران ہوکر بولے"صاحب اس دن تو اپ کہہ رہے تھے مجھے بہت اچھے لگتے ہیں"

 

تو صوبیدار نے میجر صاحب کو کس کر سلیوٹ کیا اور بولے"سر ہم نے نوکری اپ کے ساتھ کرنی ہے کریلوں کے ساتھ نہیں"