تحریر : مرزا یاسین بیگ

انتخاب : حمیدہ اکرام، ڈیرہ اسماعیل خان

✍️ بڑھاپا پوچھ کر نہیں آتا اور نہ ھی دھکے دینے سے جاتا ھے.

 

✍️ یہ مشرق میں مرض اور مغرب میں زندگی انجوائے کرنے کا اصل وقت سمجھا جاتا ھے۔

 

✍️ بڑھاپے  میں دانت جانے لگتے ہیں اور دانائی آنے لگتی ھے۔

 

✍️ اولاد اور اعضاء جواب دینے لگتے ہیں۔

 

✍️ دوستوں اور یادداشت کا ساتھ کم ہونے لگتا ھے۔

 

✍️ بڑھاپا آتا ھے تو مرتے دَم تک ساتھ نبھاتا ھے۔

 

✍️انسان دو چیزیں مشکل سے قبول کرتا ھے، اپنا جرم اور اپنا بڑھاپا.

 

✍️ ھمارا بچپن دوسروں کی دل جوئی اور خوشی کے لیئے ہوتا ھے۔ جوانی صرف اپنے لیئے ہوتی ھے اور بڑھاپا ڈاکٹروں کے لیئے.

 

✍️ جب بار بار اللّٰہ اور ڈاکٹر یاد آنے لگے تو سمجھ لیں آپ بوڑھے ہو چکے ھیں۔

 

✍️ بڑھاپے کا ایک مطلب یہ بھی ہوتا ھے کہ آپ بےضرر ہوتے جا رھے ہیں. اپنے سوا کسی کو نقصان نہیں پہنچا سکتے.

 

✍️ جب بچے آپ کو نانا، دادا کہہ کر اور لڑکے اور لڑکیاں انکل کہہ کر پکارنے لگیں تو تردد سے کام نہ لیں.

 

✍️ تنہائی پاتے ھی غم بھلانے کے لیئے سیٹی بجائیں ، کیوں کہ آپ سیٹی ھی کے قابل رہ گئے ہیں۔

 

✍️ بڑھاپے میں اگر اولاد آپ کی خدمت کرتی ھے تو اس کا مطلب ھےکہ آپ نے ان کی تربیت اور اپنی لائف انشورنس پر پورا دھیان دیا ھے.

 

✍️ "مرد کبھی بوڑھا نہیں ہوتا"، یہ ایک نہیں ہزاروں بوڑھوں کا قول ھے.

 

✍️ بوڑھا ہونا الگ چیز ھے، بوڑھا دکھائی دینا الگ.

 

✍️ ھر بوڑھے میں ایک بچہ اور جوان چھپا ہوتا ھے۔

 

✍️ بوڑھا ہونا آسان کام نہیں ، اس کے لئے برسوں کی ریاضت کی ضرورت ہوتی ھے۔

 

✍️ دنیا نہ چل پاتی اگر بوڑھے ہونے کا رواج نہ ہوتا.

 

✍️ بڑھاپے کا سب سے بڑا فائدہ یہ ھےکہ بوڑھے کو دیکھ کر سب سیٹ چھوڑ دیتے ہیں.!

سوائے سیاست دان کے.

 

✍️ اچھا خاندان اور اچھی حکومت ہمیشہ اپنے بوڑھوں کا خیال رکھتی ھے۔

 

✍️ بوڑھے نہ ہوتے تو چشموں اور دانتوں کا دھندا بالکل مندا ہوتا۔

 

✍️ بوڑھوں کو بندی اور خاندانی منصوبہ بندی دونوں کی ضرورت نہیں ہوتی مگر نیت اور نظر پھر بھی خراب رہتی ھے۔

 

✍️ عورتیں بوڑھی تو ہوتی ہیں مگر ان کی عمر اکثر جوانی والی ہی رہتی ھے۔

 

✍️ مغربی عورت اپنی عمر چھپاتی ھے نہ جسم... پاکستان میں جو عورت اپنی عمر پینتیس سال بتاتی ھے.. وہ پچاس سال کی دکھائی دیتی ھے...

 

✍️ دنیا میں سب سے آسان کام نانا، نانی یا دادا، دادی بننا ھے. اس میں آپ کو کوئی کوشش نہیں کرنی پڑتی..

 

✍️ انسان کو زندگی میں دو بار رشتوں کی اصلیت کا پتہ چلتا ھے، بیوی کے آنے کے بعد یا پھر بڑھاپا آنے کے بعد۔

 

✍️ ہر بچے کے اندر ایک بوڑھا چھپا ہوتا ھے، شرط یہ ھے کہ وہ عمر لمبی پائے.

 

✍️ کیا باکمال دور ھے یہ آغازِ بڑھاپا بھی.! بچپن میں ھم ٹیسٹ دیا کرتے یا ٹیسٹ دیکھا کرتے تھے. اب ڈاکٹر ہمارے لیئے ٹیسٹ لکھ رہا ھے.

 

✍️ ہر عمر رسیدہ کے لیے یہی پیغام ھے کہ زندگی انجوائے کریں، قبل اس کے کہ دنیا آپ سے انجوائے کرے